تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان(Masood Pizishkian) نے شہید سپریم لیڈر کی تجہیز و تکفین میں شرکت پر وزیر اعظم شہباز شریف اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم اور وفد کی آمد پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے اظہارِ ہمدردی پر بھی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی دونوں اقوام ہمیشہ یکجہتی اور بھائی چارے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید رہنما ہمیشہ پاکستان کی غیور حکومت اور عوام میں خصوصی دلچسپی رکھتے تھے۔
ایرانی صدر کے مطابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ ثقافت کو دونوں قوموں کا قیمتی سرمایہ سمجھتے تھے۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی میت عراق سے واپس ایران پہنچا دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عراق کے مقدس شہروں نجف اور کربلا میں شہید سپریم لیڈر کے جنازے کے موقع پر تعزیتی جلوس نکالے گئے، جن میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں:امریکی حملے میں ایرانی افواج کے 8 ارکان شہید ہوئے، ایرانی میڈیا
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نجف اور کربلا میں نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی، جبکہ شرکاء نے شہید رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے تعزیتی اجتماعات میں شرکت کی۔ بعد ازاں میت کو عراق سے ایران منتقل کر دیا گیا۔












بدھ 8 جولائی 2026 