پشاور: آٹے کی قیمتوں (Wheat Flour Prices)کو پر لگ گئے، عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا۔پنجاب سے آٹے کی سپلائی میں رکاوٹ اور پابندیوں کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، نان بائی
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں صرف دو روز کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ ہونے کے بعد یہ 2900 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں فائن آٹا، اسپیشل آٹا، مکس آٹا، سرخ آٹا اور میدے کی قیمتوں میں بھی ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔
دوسری جانب تندور مالکان نے بڑھتی لاگت کا جواز پیش کرتے ہوئے روٹی کا وزن مزید کم کر دیا ہے، نان بائیوں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی سپلائی میں رکاوٹ اور پابندیوں کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کا براہ راست اثر روٹی کی قیمت اور وزن پر پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ایرانی صدر کا اظہار تشکر، پاکستان اور ایران ہمیشہ یکجہتی اور بھائی چارے کیساتھ کھڑے رہے
شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں بے قابو اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی خاموشی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ گراں فروشی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔












بدھ 8 جولائی 2026 