مستونگ: کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ، 2 کھلاڑی جان سے گئے

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کرکٹ گراؤنڈ(Cricket Ground) میں میچ کے دوران فائرنگ سے 2 کھلاڑی جان سے گئے۔

پولیس کے مطابق مستونگ کے علاقے شمس آباد کراس پر کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو کھلاڑی ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ کھلاڑی اور تماشائی اپنی جانیں بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگ نکلے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

مزیدپڑھیں:اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف

حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والے افراد کے لواحقین نے لاشیں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال کے سامنے بلاک کردی۔

شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ضلعی انتظامیہ سے مذاکرت کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔