عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، قیمت ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو  سونے کی قیمت(Gold Rates) میں کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ گزشتہ روز کی ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب رہی، امریکی ایران کشیدگی میں اضافے کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں، جس سے مہنگائی اور طویل عرصے تک بلند شرح سود کے خدشات دوبارہ پیدا ہوگئے۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 4,060.46 ڈالر فی اونس پر آگئی جبکہ بدھ کے روز یہ یکم جولائی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، امریکی گولڈ فیوچر اگست ڈیلیوری کے لیے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 4,069.80 ڈالر فی اونس پر رہا۔

امریکی فوج نے بدھ کو کہا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ رکھنے کے لیے ایران پر نئے حملے کیے ہیں، اس کے بعد ایران کی جانب سے کویت اور بحرین پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئیں، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی اور جنگ بندی کی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،تیل کی قیمتوں میں بھی جمعرات کو مزید اضافہ دیکھا گیا۔

مزیدپڑھیں:بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر ہلچل مچ گئی

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ میں ستمبر میں شرح سود بڑھنے کا امکان 68 فیصد جبکہ جنوری 2027 میں اضافے کا امکان 87 فیصد ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 بینک آف امریکہ نے بھی 2026 کے لیے سونے کی اوسط قیمت کی پیش گوئی میں 14 فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 4,360 ڈالر فی اونس کر دیا ہے، جس کی وجہ زیادہ سخت امریکی مالیاتی پالیسی کو قرار دیا گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت 0.9 فیصد کمی کے ساتھ 57.77 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ پلاٹینم 0.8 فیصد اضافے کے بعد 1,591.13 ڈالر اور پیلیڈیم 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1,223.95 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔