پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

ملائیشین پام آئل(Palm Oil) کی قیمتوں میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ملائیشین پام آئل کے سودوں میں معمولی تبدیلی دیکھی گئی۔ دالیان میں خوردنی تیل اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے شکاگو سویا آئل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو زائل کردیا جس کی وجہ سے پام آئل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مزیدپڑھیں:حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں ستمبر میں ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران 6 رنگٹ یعنی 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 4,615 رنگٹ (1,132.24 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔