آج امریکی فضائی حملوں میں 3 اہلکار شہید ہوئے: پاسداران انقلاب بحری فوج

Calender Icon جمعرات 9 جولائی 2026

ایرانی پاسدارن انقلاب کی بحری فوج نے کہا ہے کہ آج صبح صوبہ خوزستان پر امریکی فضائی حملوں میں پاسدارن (Pasdaran inqalab)کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں ایرانی پاسداران انقلاب کی بحری فوج کا کہنا ہے کہ ہرمز میں امریکی مہم جوئی یا جہازرانی میں مداخلت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

بحری فوج ایرانی پاسدارن انقلاب نے کہا کہ غیر ملکیوں کو آبنائے ہرمز میں کوئی دلچسپی نہیں، امریکا کی فوجی مہم جوئی آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے میں رکاوٹ کی وجہ بنے گی۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی بحری فوج کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے ختم ہونے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں:ارجنٹینا مصر میچ تنازع: فیفا کا ریفری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد ایران اور امریکا نے ایک دوسرے کے فوج اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کے دعوے کیے۔