پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی (Shahid Afridi)نے سابق افغان فاسٹ بولر شاپور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘پیارے شاپور، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘موت ہر انسان کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا، موت جسم کو ہم سے جدا کر سکتی ہے، مگر مشتونوں کا معاشرتی ضابطہ ء حیات ہمیشہ زندہ رہتا ہے’۔

یاد ر ہے کہ شاپور زدران طویل علالت کے بعد منگل کے روز نئی دہلی کے ایک اسپتال میں 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
شاپور زدران کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی اسپتال میں شاپور زدران کی عیادت کے لیے جاتے رہے۔
مزیدپڑھیں:ایبٹ آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی
شاپور زدران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔
بائیں ہاتھ کے سابق فاسٹ بولر نے 2015 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف افغانستان کی تاریخی پہلی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا، جب انہوں نے فاتحانہ رنز بنا کر ٹیم کو یادگار کامیابی دلائی۔
شاپور زدران کے انتقال پر ساتھی کھلاڑیوں، سابق کرکٹرز، کرکٹ حکام اور شائقین کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔












جمعہ 10 جولائی 2026 