روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف(Sergey Lavrov) نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے منصفانہ حل پر زور دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے میں صرف امریکا اور ایران ہی نہیں بلکہ پڑوسی اور دیگر متعلقہ فریقین کے مفادات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے، کیونکہ کشیدگی سے کئی ممالک اور عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، امریکی حکام
سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجِ فارس میں پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ایران اور روس کا مؤقف مشترک ہے، مسئلے کا حل تلاش کرنا ضروری ہے۔












جمعہ 10 جولائی 2026 