ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کیلئے پوری طرح الرٹ ہے، اسرائیل

Calender Icon جمعہ 10 جولائی 2026

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل(Israel) ضرورت پڑنے پر زیادہ طاقت کے ساتھ ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے بتایا کہ ہماری فوج لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے پوری طرح الرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت کر چکے ہیں کہ اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:پاک امریکا باہمی تجارتی معاہدے پر واشنگٹن میں مذاکرات

اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔