بینظیر موبائل سم کے حصول کی آخری تاریخ میں 30 جون 2026 تک توسیع

Calender Icon اتوار 21 جون 2026

بینظیر موبائل سم نہیں تو ادائیگی نہیں ،بینظیر موبائل سم کے حصول کی آخری تاریخ میں30 جون 2026 تک توسیع کردی گئی۔

مرحلہ نمبر 1:
مفت سِم کا حصول
جن خواتین نے ابھی تک سم حاصل نہیں کی وہ اپنے اصلی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ہمراہ قریبی بی آئی ایس پی (BISP) دفتر آئیں اور مفت سم حاصل کریں۔
مرحلہ نمبر 2:
ڈیجیٹل والٹ کی ایکٹیویشن
سم حاصل کرنے کے 5 دن بعد متعلقہ بینک کے قریبی ریٹیلر سے اپنا ڈیجیٹل والٹ ایکٹیویٹ کروائیں۔
مرحلہ نمبر 3:
ایکٹیویشن کے بعد
والٹ ایکٹیویٹ کروانے کے بعد آپ پورے ملک میں کسی بھی جگہ سے ہمارے پارٹنر بینکس کے کسی بھی مجاز ریٹیلر سے اپنی سہولت کے مطابق رقم وصول کر سکتی ہیں۔
یادرکھیں!
آئندہ تمام وظائف کی ادائیگی صرف اور صرف ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ہی کی جائے گی،مزید معلومات یار ہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 26477-0800 پر رابطہ کریں۔

سم کی حفاظت اپنے بٹوے کی طرح کریں۔بینظیر کا بینظیر خواب – ہر عورت خود مختار ، با اختیار،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،حکومت پاکستان