مسافر دوست خدمات؛ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہترین سروس ایوارڈ مل گیا

Calender Icon ہفتہ 11 جولائی 2026

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ(islamabad international Airport) نے اپنی بہترین سفری خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ایئرپورٹ سروس ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ ایوارڈز کی پروقار تقریب میں اسلام آباد ایئرپورٹ کو یہ اعزاز دیا گیا۔ پارلیمانی سیکریٹری فرح ناز نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو ایوارڈ پیش کیا۔

اس کامیابی پر ایئرپورٹ کی مسافر دوست خدمات کی قومی سطح پر بھرپور تعریف کی گئی، جس سے ادارے کا وقار بلند ہوا ہے۔

اس حوالے سے مقررین نے کہا کہ مہمان نوازی اور سفری خدمات کے شعبوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ نمایاں رہا ہے۔ پی اے اے حکام نے اس کامیابی کو مسافروں کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کا تسلسل قرار دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ مستقبل میں بھی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی۔