پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ مستعفی

Calender Icon ہفتہ 11 جولائی 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ(Shane McDermott) نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی وائٹ بال ٹیم کے فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرموٹ کے استعفیٰ کی وجہ گھریلو مصروفیات ہوسکتی ہیں۔

شین میک ڈرموٹ نے اپنے دورِ ذمہ داری میں پاکستان کی فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو کھلاڑیوں اور کرکٹ حلقوں میں سراہا گیا۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں زندگی گزارنے والے تمغے کے حقدار ہیں، عائشہ عمر کا طنزیہ تبصرہ

ان کی کوچنگ کے دوران قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی جسے ان کی محنت کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔

ان کے استعفیٰ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو مصروف بین الاقوامی شیڈول سے قبل نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش کرنا ہوگی جبکہ آئندہ سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف کی تشکیل بھی اہم موضوع بن گئی ہے۔