صدرِ مملکت نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو نشانِ خدمت عطا کرنے کی منظوری دے دی

Calender Icon اتوار 12 جولائی 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو نشانِ خدمت عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو بین المذاہب ہم آہنگی، اعتدال پسندی کے فروغ، امتِ مسلمہ کے درمیان تعاون کے استحکام اور عالمِ اسلام کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشانِ خدمت عطا کرنے کی منظوری دی۔

مزیدپڑھیں:ایران کے کویت، بحرین، امارات، اردن، قطر اور عمان میں امریکی اہداف پر حملے

صدرِ مملکت نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کی جانب سے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو اسلامیات اور بین الاقوامی تعلقات میں اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کرنے کی بھی منظوری دی۔