4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

4 سالہ بچی کو زیادتی (Rape)کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ واربرٹن پولیس ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے بعد واپس تھانہ منتقل کر رہی تھی، ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کیلئے فوری ناکہ بندی کی گئی۔ ترجمان

ڈفر کھوکھراں روڈ پر پولیس ٹیم نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ مبینہ طور پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں رات گئے پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک، 5 زخمیوں سمیت 7 گرفتار

ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت فیصل ولد اللّٰه دتہ کے نام سے ہوئی ہے جو قتل اور زنا بالجبر کے مقدمہ کا نامزد ملزم تھا، کرائم سین یونٹ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں موقع پر طلب کر لی گئیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔