لودھراں کے قریب مال گاڑی کو حادثہ، ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

لودھراں (Lodhran)کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بلاک ہو گیا، جس کے بعد کراچی جانے والی 3 ٹرینوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔

ملت ایکسپریس 3 گھنٹوں سے جہانیاں، قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹوں سے قطب پور سٹیشن پر کھڑی ہیں، جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹوں سے دنیا پور سٹیشن پر کھڑی ہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاون ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی کام جاری ہے۔