ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ(Volleyball Championship) میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ کے دوسرے میچ میں قازقستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔
پاکستان نے یک طرفہ مقابلے میں 14-25، 12-25 اور 9-25 کے اسکور سے کامیابی اپنے نام کی۔
مسلسل 2 گروپ میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا اگلا گروپ میچ کل تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔












پیر 13 جولائی 2026 