سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم

Calender Icon پیر 13 جولائی 2026

سونے اور چاندی(Gold and Silver Rates) کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 38 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 73ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 800روپے کی کمی واقع ہوئی، جس سے نئی قیمت 4لاکھ 29ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 258روپے کمی ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 3لاکھ 68ہزار 429روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گئی۔

مزیدپڑھیں:انگلینڈ اور بھارت کے تین لیجنڈ کرکٹرز آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 123روپے کی کمی سے 6ہزار 339روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 106روپے کی کمی سے 5ہزار 434روپے کی سطح پر آگئی۔