بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجہ نے شوہر سے متعلق افیئر کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے رشتے پر مکمل اعتماد ہے اور وہ گووندا کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گی۔
فری پریس جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے اداکاروں کے بارے میں ایسی باتیں عام ہیں، لیکن مضبوط رشتہ اعتماد اور محبت پر قائم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ اداکار کی بیوی بننے کے لیے دل کو مضبوط بنانا پڑتا ہے۔ میں نے 15 سال کی عمر میں گووندا سے محبت کی تھی، آج 56 سال کی ہوں اور اب بھی ان سے اتنی ہی محبت کرتی ہوں۔
سنیتا نے مزید بتایا کہ انہوں نے زندگی میں کئی بار گووندا کو معاف کیا، کیونکہ ان کے نزدیک سچی محبت میں معاف کرنا بھی شامل ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ ٹیم کے ڈاکٹر گائناکالوجسٹ تھے، سینیگال فٹبال فیڈریشن کا الزام
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں، تاہم دونوں نے ان خبروں کی کبھی تصدیق نہیں کی۔ گووندا اور سنیتا نے 1987 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے، ٹینا آہوجہ اور یش وردھن ہیں۔












منگل 14 جولائی 2026 


