ضلع مری، اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

Calender Icon بدھ 15 جولائی 2026

محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلع مری کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ کے ذمہ داران نے مری میں موسم گرما کی مختصر چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔

مری اور کوٹلی ستیاں کے اسکولز میں 18 جولائی سے 31 جولائی تک موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت نے ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کردیا

پرفضا مقامات مری اور کوٹلی ستیاں میں یکم اگست کو اسکولز کھل جائیں گے۔