ٹیلی کام صارفین کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف

Calender Icon جمعرات 16 جولائی 2026

ٹیلی کام صارفین کا ڈیٹا (Data)غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، جس میں ملوث گینگ کے 3 اہم کارندوں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی شکایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹیلی کام صارفین کا خفیہ اور ذاتی ڈیٹا غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

این سی سی آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے 3 اہم کارندوں گرفتار کرلیا ، جن کے قبضے سے انتہائی حساس اور مجرمانہ ریکارڈ برآمد ہوا

پی ٹی اے کے مطابق، زیرِ حراست ملزمان کے قبضے سے انتہائی حساس اور مجرمانہ ریکارڈ برآمد ہوا ہے جس میں 5 موبائل فونز اور 8 بائیومیٹرک ڈیوائسز، 43 مشتبہ سمیں اور صارفین کا انتہائی حساس ڈیٹا اور واٹس ایپ کے ذریعے خفیہ ڈیٹا کی خرید و فروخت کے ناقابلِ تردید شواہد شامل ہیں۔
تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ گینگ شہریوں کی پرائیویسی کو شدید نقصان پہنچا رہا تھا۔ ملزمان صارفین کی درج ذیل خفیہ معلومات غیر قانونی طور پر فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

مزیدپڑھیں:امتحان سے قبل ہی نتیجہ جاری، طلبہ حیران وپریشان

برآمد شدہ ریکارڈ میں شہریوں کے فنگر پرنٹس، شناختی کارڈز کا ڈیٹا اور مالی لین دین کے انتہائی حساس شواہد بھی ملے ہیں۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور نیٹ ورک سے وابستہ دیگر سہولت کاروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید پختہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے برآمد شدہ آلات کا فرانزک تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ صارفین کے ذاتی اور خفیہ ڈیٹا کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ڈیٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ایسے تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔