امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

Calender Icon پیر 20 جولائی 2026

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس(Jdvance) اور ان کی اہلیہ اوشا وینس نے اپنے چوتھے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 150 سے زائد سالوں میں پہلی بار ہے جب کسی موجودہ نائب صدر کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہوا ہے۔

بچے کو ایلک نیل کا نام دیا گیا ہے جس کے بڑے بہن بھائیوں میں 9 سالہ ایون 6 سالہ وویک اور 4 سالہ میرابیل شامل ہیں۔

وینس نے اپنے اور اہلیہ کے دستخط شدہ ایک بیان کے ساتھ سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان کیا۔

مزیدپڑھیں:سلمان خان کی نئی جھلک وائرل، مداحوں نے صحت پر سوال اٹھا دیے

بیان میں کہا گیا کہ ہم یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ہمارے بچے ایلک نیل وینس کی آج صبح پیدائش ہوئی ہے۔ جے ڈی وینس نے بتایا کہ اوشا اور بچہ خوش اور صحت مند ہیں اور ہمارے بچے اپنے چھوٹے بھائی سے مل کر بہت خوش ہیں۔

انہوں نے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر اور وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم کے ساتھ ڈاکٹروں اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔