کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر گودام میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

Calender Icon اتوار 19 اکتوبر 2025

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر 2 منزلہ عمارت میں موجود گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، دھویں کے باعث فائر بریگیڈ حکام کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق آگ کمپیوٹر کے سامان میں لگی تھی، گودام کی عمارت سینٹرل پولیس آفس سے متصل ہے۔