پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیے جانے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول(Petrol) اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 17 جولائی سے 25 جولائی کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
حکومت نے 18 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کا 5 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل، وزیراعلیٰ نے جلسے کو ’فیصلہ کن‘ قرار دے دیا
اس کے بعد 21 جولائی کو پیٹرول 35 پیسے سستا کیا گیا، تاہم اسی روز ڈیزل کی قیمت میں مزید 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
22 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ 23 جولائی کو پیٹرول 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا۔













ہفتہ 25 جولائی 2026 

