وہاڑی، سیوریج کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق

Calender Icon اتوار 26 جولائی 2026

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پرانے لاری اڈا کے قریب مین سیوریج لائن کی صفائی کے دوران واسا کے دو ملازمین حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے۔ دونوں جاں بحق افراد مبینہ طور پر حفاظتی سامان کے بغیر صرف رسہ باندھ کر گٹر میں اترے تھے، ریسکیو حکام

حکام کا بتانا ہے کہ مبینہ طور پر دونوں افراد حفاظتی سامان کے بغیر صرف رسہ باندھ کر گٹر میں اترے تھے اور کام کے دورانِ رسہ چھوٹ جانے سے دونوں گٹر کے اندر گر گئے اور جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:انسان کی زیادہ سے زیادہ عمر کیا ہوسکتی ہے؟ نئی تحقیق میں راز کھلگیا

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں جاں بحق افراد ضلع خانیوال کے رہائشی تھے، دونوں کی لاشیں نکال کر ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔