آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں ووٹنگ مکمل،ایل اے 2 میرپور 2 کا غیر حتمی نتیجہ، پیپلز پارٹی کے قاسم مجید کامیاب

Calender Icon پیر 27 جولائی 2026

میرپور / مظفرآباد:آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ڈویژن بھر کے 2,454 پولنگ اسٹیشنز پر مجموعی طور پر 14 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔ ان انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں سمیت کل 296 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کوٹلی میں نجی رہائش گاہ جانے والے 2 پریزائیڈنگ افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی، جس کے بعد پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ شروع

دوسری جانب، ضلع کوٹلی کے حلقہ ایل اے-9 نکیال کے گاؤں دھیری میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے پی پی پی کا ایک کارکن مختار یونس جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ مظفرآباد پہنچنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں، سینیٹر شیری رحمان نے ایل اے-8 کوٹلی کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ری پولنگ کا مطالبہ کیا ہے۔

انتخابات کے نتائج کا غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کا سلسلہ شروع ہے جس میں

حلقہ ایل اے-1 میرپور 1: 139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 62 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 8,271 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 4,048 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-2 میرپور 2: تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12,904 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8,182 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار چوہدری ظفر انور 4,669 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے-3 میرپور 3: 161 میں سے 143 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11,600 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 8,700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-4 میرپور 4: 162 میں سے 3 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 454 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 290 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-5 بھمبر 1: 176 میں سے 104 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 19,592 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 16,335 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-6 بھمبر 2: 195 میں سے 24 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 3,814 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 3,351 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-7 بھمبر 3: 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 8,789 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 5,359 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حلقہ ایل اے-8 کوٹلی 1: 155 میں سے 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک ظفر 18,543 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز 11,093 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-9 کوٹلی 2: 178 میں سے 1 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 534 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 25 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-10 کوٹلی 3: 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6,999 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3,560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-11 کوٹلی 4: 206 میں سے 2 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-12 کوٹلی 5: 207 میں سے 96 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 14,411 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 13,151 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے-13 کوٹلی 6: 193 میں سے 110 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13,063 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8,995 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔