پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا ہوگیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon پیر 27 جولائی 2026

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کا اطلاق ایک روز 28جولائی کیلئے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے شہریوں کو معمولی ریلیف ملنے کی توقع ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں پر اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت ہر روز بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، روپے کی قدر اور دیگر عوامل کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے۔