پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شرمناک شکست

Calender Icon منگل 28 جولائی 2026

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ  میں 90 رنز سے شکست دیدی ۔211 رنز ہدف کے تعاقب میں پوری پاکستانی ٹیم 120 رنز پر ہمت ہار گئی۔

ٹروبا میں برائن لارا اسٹیڈیم میں جاری میچ کے چوتھے روز میزبان ٹیم نے 126 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا اور 181 پر 210 رنز کی برتری کے ساتھ پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

کیمار روچ اور شیمار جوزف نے آٹھویں وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں نے بالترتیب 18 اور 38 رنز اسکور کیے۔ جومیل واریکن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جیڈن سیلز 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ خرم شہزاد اور محمد علی نے 2، 2 اور عامر جمال نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 120 رنز پر آئوٹ ہو گئی، بابر اعظم 58 رنز ناٹ آئوٹ کیساتھ نمایاں بلے باز رہے۔