حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

Calender Icon بدھ 29 جولائی 2026

اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 30 جولائی 2026ء کیلئے ہوگا

وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق:پیٹرول (موٹر اسپرٹ) پیٹرول کی قیمت میں 0.75 روپے (75 پیسے) فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335.81 روپے سے کم ہو کر 335.06 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن
ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.24 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388.38 روپے سے بڑھ کر 390.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا ہے۔