اجنکیا رپانے نے بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد رنز بنائے۔بھارت کے تجربہ کار بلے باز اجنکیا رہانے نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اپنے انسٹاگرام پر جاری ایک جذباتی پیغام میں اجنکیا رہانے نے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے سفر میں ساتھ دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
اجنکیا رہانے ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط اپنے بین الاقوامی کیریئر کے دوران 85 ٹیسٹ، 90 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد رنز بنائے۔ خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی عمدہ کارکردگی نے انہیں منفرد مقام دلایا۔
مزید پڑھیں:وکٹ کا جارحانہ جشن، محمد عباس اور خرم شہزاد کو ریفری نے سزائیں دیدیں
رہانے کے کیریئر کا یادگار ترین لمحہ 2020-21 کی بارڈر-گواسکر ٹرافی رہا جب انہوں نے آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 1-2 سے تاریخی فتح حاصل کی۔میلبرن ٹیسٹ میں ان کی شاندار سنچری اس کامیابی کا اہم حصہ تھی۔













جمعرات 30 جولائی 2026 

