آریان خان کی زندگی میں نئی انٹری؟ ’مسٹری ومن‘ کے ساتھ تصویر وائرل

Calender Icon جمعہ 31 جولائی 2026

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں دکھنے والی خاتون ونی ٹاکیر ہیں جو کہ ایک ڈینش آرٹسٹ ہیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زد میں آگئے ہیں۔

حال ہی میں آریان خان کو لندن میں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ڈیٹنگ سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے خاتون کی شناخت جاننے کی کوشش شروع کر دی۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں دکھنے والی خاتون ونی ٹاکیر ہیں جو کہ ایک ڈینش آرٹسٹ ہیں۔

قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وِنی نے لندن سے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور کیپشن میں ’لندن، آئی لوو یو‘ لکھا۔

مزید پڑھیں:سعودی گروپ کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی

مداحوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ آریان اور وِنی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی فالو کرتے ہیں۔واضح رہے کہ دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے تعلق کی نوعیت کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔