اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2026 کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے 89 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 32 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار روپے 92 پیسے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست کے مہینے کیلئے ہوگا۔
ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، جبکہ رکشہ، ہوٹل اور دیگر شعبوں سے وابستہ صارفین بھی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایل پی جی ملک کے کئی علاقوں میں کھانا پکانے کے لیے اہم ایندھن کے طور پر استعمال ہوتی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں قدرتی گیس کی سہولت دستیاب نہیں۔
اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔













جمعہ 31 جولائی 2026 

