وفاقی حکومت کیخلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے تحریک انصاف کے جے یوآئی ف سے رابطے

Calender Icon ہفتہ 1 اگست 2026

پاکستان تحریک انصاف(PTI) نے وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کیلئے جمعیت علماء اسلام جے یوآئی (ف) سے رابطے شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقات کی اور وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کی تجویز پیش کر دی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف نے فی الحال مشترکہ احتجاج کی حمایت نہیں کی، جے یو آئی کا مؤقف ہےکہ احتجاج سے قبل دونوں جماعتوں کے درمیان مکمل اعتماد بحال ہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف قیادت کے درمیان آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی پر بھی گفتگو ہوئی۔

مزیدپڑھیں:ایپل کا دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں، 500 ارب ڈالر کھونے کا خدشہ

اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقاتوں کی تصدیق کردی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان سے براہ راست ملاقاتیں ہو چکی ہیں، وفاقی حکومت کے خلاف مؤثر تحریک چلانے پر دونوں جماعتوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دونوں جماعتیں متعدد معاملات پر متفق ہونے کے قریب پہنچ چکی ہیں۔