سندھ ، کرپشن الزامات ثابت، سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا

Calender Icon ہفتہ 1 اگست 2026

سینئر سول جج کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے ،​چیف جسٹس نے حتمی سماعت اور تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد جبری ریٹائرمنٹ کی سزا مقرر کی۔

سندھ ہائیکورٹ نے عدلیہ میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف بڑا اقدام کرتے ہوئے سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائر کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ممبر انسپیکشن ٹیم کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ ظفر راجپوت نے انکوائری رپورٹ، حتمی سماعت اور تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی۔

ممبر انسپیکشن ٹیم کے مطابق سینئر سول جج کے خلاف کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات انکوائری میں ثابت ہوئے، کیس کی تفصیلی تحقیقات انکوائری افسر جسٹس شمس الدین عباسی نے کیں۔

مزید پڑھیں:ایران جانے کی کوشش، 14 افغان باشندوں کی لاشیں صحرا سے برآمد

مجاز اتھارٹی نے انکوائری مکمل ہونے کے بعد جج کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی جس پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور فریقین کا مؤقف سننے کے بعد جبری ریٹائرمنٹ کی سزا مقرر کی۔سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا۔