وفاقی وزیر دفاع اور ن لیگ سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی صاحب سسٹم میں تبدیلی کا آغاز اپنی وزارت سے کریں۔
ایک پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل ایکشن پلان کے 13 نکات کا ذکر کیا، ایک پوائنٹ پر عملدرآمد ہماری فوج کے ذمہ تھا، جس پر عملدرآمد جانوں کی قربانیوں سے ہو رہا ہے، باقی 12 پوائنٹ وزارت داخلہ کی ذمہ داری تھے جن پر عملدرآمد نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم مضبوط کرنا اور بنیادی تبدیلی لانی ہے تو اس کا فورم پارلیمنٹ ہے، محسن نقوی اسی پارلیمنٹ کے رکن ہیں، معاملے کو کابینہ میں بھی زیر بحث لایا جاسکتا ہے، اس سے سسٹم مضبوط ہوگا اور تبدیلی آئینی عمل سے گزرے گی۔
مزید پڑھیں:پاور یا پیکیج سے زیادہ میرے لیے کام کی آزادی اہم ہے، یونس خان
محسن نقوی صاحب نے سسٹم کی کسمپرسی پہ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میں ذاتی طور پہ ان خیالات سے کم و بیش اتفاق کرتا ھوں ۔ نقوی صاحب تو ماشا ءاللہ خود ایک پاور ھاؤس ھیں میں بھی بحثیت ایک سیاسی ورکر شدت سے محسوس کرتا ھوں سسٹم کا ارتقائ عمل یا evolution کا پراسیس دہائیوں سے گروہی و…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 1, 2026
وزیر دفاع نے کہا کہ نقوی صاحب پارلیمنٹ اور کابینہ کے اجلاس میں کبھی کبھار ہی آتے ہیں، نقوی صاحب اس نظام کے انتہائی طاقتور عہدوں پر ساڑھے 3 سال سے فائز ہیں، اگر وہ چاہتے تو نظام کی تبدیلی کی بات یا پیشرفت اس عرصے میں کرسکتے تھے، چلیں دیر آید درست آید۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نقوی صاحب تو ماشاء اللہ خود ایک پاور ہاؤس ہیں، سسٹم کا ارتقائی عمل دہائیوں سے گروہی و ذاتی مفادات کے تابع ہے، اس کو آزاد کرنے کی ضرورت ہے۔













اتوار 2 اگست 2026 

