عیسی خیل میں گھر سے کھیلنے کے لیئے نکلنے والے 4 بچے قریبی گھر میں کھڑی کار سے مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس کے مطابق بچے کھیلتے کھیلتے کار میں سوار ہوگئے اور کار کے دروازے آٹو میٹک طریقہ سے بند ہوگئے۔ چاروں بچے دم گُھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔
نواحی علاقے کھگلانوالہ روڈ کے گرد آبادی میں 4 بچے صبح گھر سے کھیلنے کے لیئے نکلے۔ کافی دیر تک گھر نہ لوٹنے پرانکی تلاش شروع کی گئی تو بچوں کی لاشیں قریبی مکان میں کھڑی کار سے ملی۔
پولیس کے مطابق کار کے دروازے آٹو میٹک بند ہوگئے، جس کے باعث بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔ بچوں کی عمریں 4 سے 7 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:مہاجر نشستوں کے نتائج کا اعلان: مسلم لیگ (ن) 4 ، پیپلز پارٹی نے 1 نشست جیت لی
مرنے والے بچوں میں ایک لڑکا اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ بچوں کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔













اتوار 2 اگست 2026 

