’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

Calender Icon پیر 3 اگست 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف(Maryam Nawaz Sharif) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پنجاب کی تمام نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کوئی اور نہیں، بس شیر! الحمدللہ۔‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مشرت کا اظہار کیا۔


انہوں نے اپنے ایک اور پنجاب سے مہاجرین مقیم پاکستان کی 10 میں سے 10 نشستیں جیتنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔


واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے عام انتخابات میں آج مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں پولنگ ہوئی۔

مزیدپڑھیں:نئے صوبوں کی بحث، مسلم لیگ (ن) کی حکمت عملی کیا ہوگی؟

مہاجرین کے 12 حلقوں میں سے 2 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں، 5 پر مسلم لیگ ن جیت گئی ہے، جبکہ 5 پر واضح برتری ہے، اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح مظفرآباد ڈویژن کی 8 نشستوں میں سے بھی زیادہ پر مسلم لیگ ن کو برتری حاصل اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔