سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطےکی صورتحال اورکشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔
وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔اس کےعلاوہ سعودی وزیرخارجہ نے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ رابطے کیے۔
مزید پڑھیں:نئے انتظامی یونٹ وقت کی ضرورت، ہزارہ صوبہ بھی بننا چاہیے: وزیر مذہبی امور
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق رابطوں میں مشترکہ کوششوں اور متفقہ مؤقف اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا،تینوں ممالک نے بحیرہ احمر میں آزادانہ جہاز رانی کی بحالی پر اتفاق کیا۔













پیر 3 اگست 2026 

