لاہور(ڈپٹی بیورو چیف :احمد ریاض بلوچ)وزیر داخلہ محسن نقوی کی لاہورمیں شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔
محسن نقوی نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اہم سیاسی معاملات پر بات کرنا تھی ، عین وقت پر پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے ممکنہ حکومتی و عوامی ردعمل کے باعث شیڈول پریس کانفرنس سے گریز کیا۔انہوں نے وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کے دوران معاملات درست کرنے کا یقین بھی دلایا تھا۔
ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کی منسوخی کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند لوگوں سے ملاقات بھی کی ۔وزیر داخلہ کا موقف ہے کوئی کچھ بھی کہے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے۔تاہم وہ سیاسی درجہ حرارت بڑھانا نہیں چاہتے۔
ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے لیکن اسے عین موقع پر منسوخ کردیا گیا۔بعدازاں انہوں نے سینئر صحافیوں سے بھی ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق معاملات کسی نہ کسی جانب طے پا چکے ہیں۔













پیر 3 اگست 2026 

