متحدہ عرب امارات میں انوکھا کام، 2 روبوٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Calender Icon منگل 4 اگست 2026

سوشل میڈیا پر شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بو سنیدہ لکھا کہ آج میں نے سب سے خوبصورت روبوٹ موزہ سے شادی کر لی ہے
متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی انوکھی شادی ہوئی جس میں دو ہیومنائیڈ روبوٹس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ہیومنائیڈ روبوٹ بو سنیدہ کی یکم اگست کوموزہ نامی روبوٹ کے ساتھ شادی ہوئی۔

‘بو سنیدہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک اماراتی ہیومنائیڈ روبوٹ ہے جو عموماً مقامی روایتی لباس میں نظر آتا ہے، اسے تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق، یہ دراصل تحقیق کے لیے بنایا گیا یونٹری جی ون ہیومنائیڈ روبوٹ ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بو سنیدہ‘ نے بے حد خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آج میں نے سب سے خوبصورت روبوٹ ’موزہ‘ سے شادی کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

شیئر کی گئی ویڈیو میں ’بو سنیدہ‘ کو روایتی لباس میں ملبوس روایتی اماراتی رقض کرتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ تقریب کے دوران دلہن ‘موزہ’ روایتی عبایا اور اسکارف پہنے نظر آئیں۔