اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کردیا

Calender Icon پیر 20 اکتوبر 2025

اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کردیا،غزہ میں سرنگوں سمیت حماس کے درجنوں اہداف پر 120 راکٹ حملے کیے ،حملوں میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے- اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ پر شدید فضائی حملے کیے ،حملوں میں عام شہریوں، بے گھر افراد کے خیموں اور نصیرات کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا،،،،حملوں سے خاص طور پر خان یونس کے شمال مغربی علاقے میں شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچا،حماس نے اسرائیل کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کیا ہے کہ حملے اس کے اہلکاروں کے خلاف کیے گئے ،،،،فلسطینی مزاہمتی تنظیم نے کہا کہ اسرائیل دانستہ طور پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہانے تراش رہا ہے،،،،، فلسطینی حکام کے مطابق 10 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 98 تک پہنچ چکی ہے ،، ،،،فلسطینی حکام نے جنگ بندی کی بحالی کی تصدیق کر دی ، معاہدے کی خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے منظم طریقہ کار طے کرنے پر بات چیت جاری ہے،جنگ بندی کی بحالی میں مصر، ترکی، قطر اور امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا-