ایران غزہ پر جاری مذاکرات میں حماس کیساتھ کھڑا ہوگا، مسعود پزشکیان

Calender Icon بدھ 5 اگست 2026

حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے فون پر بات کرتے ہوئے پزشکیان نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے کیے جانے والے ہر اقدام اور ہر فیصلے کی حمایت کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ حماس نے امن بورڈ کے علاوہ مصر، قطر اور ترکیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک غزہ سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فورسز کے پیچھے ہٹنے تک ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

مزید پڑھیں:مشہورہالی ووڈ فلم ’’باربی‘‘ کی میک اپ آرٹسٹ ٹریفک حادثے میں ہلاک

منگل کو اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہیں ٹرمپ کا غزہ پر منصوبہ قبول نہیں ہے۔