دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

Calender Icon بدھ 5 اگست 2026

اسپنرز ساجد خان اور علی عثمان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔پورٹ آف اسپین: پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں 117 رنز پر ڈھیر کر دیا، جس میں اسپنرز ساجد خان اور علی عثمان نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تاہم باقی تین وکٹیں صرف 14 رنز کے اضافے پر گر گئیں جبکہ زخمی اوپنر برانڈن کنگ کمر کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آسکے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹیم پاکستان کو 75 رنز کا ہدف دیا ہے اور پاکستان ٹیم اس وقت 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کو باآسانی حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق 9 اور اذان اویس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق اور کپتان بابر اعظم بالترتیب 24، 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، ن لیگ یوتھ ونگ رہنما سمیت متعدد گرفتار، رہائی کا مطالبہ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی جبکہ پاکستان نے ملک سے باہر مسلسل 8 شکستوں کے بعد پہلی فتح حاصل کی۔ واضح رہے پاکستان آخری بار 2023 میں سری لنکا کو اسی کے ملک میں شکست دی تھی۔