وزیراعظم محمد شہباز شریف(Shehbaz Sharif) سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کی دعوت پر دورہء سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے۔
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے دورے میں انکے ہمراہ ہیں.
وزیرِ اعظم کی دورہءِ سعودی عرب کے دوران وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا.
مزیدپڑھیں:پاکستانی کرکٹر حمزہ نذر پر 2 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دیں گے.
وزیر اعظم کا دورہءِ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادارنہ تعلقات، باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے. یہ دورہ خطے کی صورتحال کے قلیل مدتی اثرات کے پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ہو رہا ہے جبکہ یہ دونوں ممالک کے مابین تزویراتی تعاون، باہمی تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر ہم آہنگی و تعاون کو وسعت دے گا.













جمعرات 6 اگست 2026 

