جمعہ 28 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

Calender Icon ہفتہ 8 اگست 2026

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعہ 28 اگست کو تعطیل(holiday) کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 28 اگست 2026 کو سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش (میلاد النبوی) کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

اس طرح سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین جن کی چھٹی ہفتہ اور اتوار کو ہوتی ہے ان کی جمعہ 28 اگست سے 30 اگست تک تین دن کی چھٹی ہوگی، تین دن چھٹی کے بعد ملازمین 31 اگست کو کام پر واپس آئیں گے۔

مزیدپڑھیں:جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ

  دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت مناتے ہیں، پاکستان اور دیگر ممالک میں اس موقع پر نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔