غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکٹوریہ، برٹش کولمبیا سے ٹورنٹو جانے والی ’پورٹر ائیرلائنز‘ کی ایک پرواز اس وقت منسوخ کردی گئی جب جہاز میں سوار ایک بچہ سیٹ پر کھڑا ہو گیا اور سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بچے کے والدین اور جہاز کے عملے نے سیٹ بیلٹ باندھنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔
اس حوالے سے پورٹر ائیر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ وکٹوریہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹرمینل سے نکل کر رن وے کی جانب بڑھ رہا تھا کہ عملے کے ارکان کی نظر اس بچے پر پڑی جو اپنی نشست پر کھڑا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ بہت کوششوں کے بعد بھی ضدی بچہ نہ مانا جس کے باعث جہاز کو ٹرمینل پر لے جاکر کھڑا کردیا گیا اور بچے کو والدین ان کے سامان سمیت جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:مکہ معاہدہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی ستونوں سے ہم آہنگ ہے، اسحاق ڈار
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کے منصوبوں (flight plans) کو دوبارہ ترتیب دینے اور دیگر کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں رات ساڑھے 12 بج گئے، وکٹوریہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے ہر رات 12:30 بجے بند کردیا جاتا ہے، جس کے باعث طیارہ دوبارہ روانہ نہ ہوسکا اور مسافروں کو ائیرپورٹ پر ہی رات گزارنا پڑی۔













اتوار 9 اگست 2026 

