اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے افغانستان ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے دعوے کو مسترد کردیا۔
وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سے افغانستان ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا دعویٰ بے بنیاد ہے، یہ دعویٰ مسلمہ حقائق کے منافی اور اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان پہلے ہی امریکی و اتحادی افواج کے چھوڑے گئے 7.2 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار رکھتا ہے، افغانستان میں سوویت دور کے ہتھیاروں کے بڑے ذخائر بھی موجود ہیں، ان ہتھیاروں کو پاکستان سے جوڑنا اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہاکہ افغان سرزمین پر دہشتگرد گروہوں کو پناہ، سہولت اور کارروائی کی آزادی ہے، یہ گروہ پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستانی عمیر عارف نے ہانگ کانگ جونیئر اسکواش اوپن انڈر 17 ٹائٹل جیت لیا
وزارت اطلاعات نے مطالبہ کیاکہ افغان طالبان اپنی سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کریں اور اپنی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف دہشتگردی کےلیے استعمال نہ ہونے دیں۔













اتوار 9 اگست 2026 

