پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ابو بکر ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس کیلئے پُرامید

Calender Icon اتوار 9 اگست 2026

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ابو بکر ہاکی ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس کیلئے پُرامید ہیں۔نیدرلینڈز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نئے کپتان نے کہا کہ کپتانی کا کوئی پریشر نہیں، تمام کھلاڑی ایک پیج پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عماد بٹ، حنان شاہد اور سفیان خان نے کہا کہ پہلا ہدف ٹاپ فور میں آنا ہے، اس کے بعد وکٹری اسٹینڈ پر کھڑے ہونا ہے۔ابوبکر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے ساتھ میچ پر کہا کہ پرولیگ کی نسبت ورلڈکپ کا میچ بلکل مختلف ہوگا۔

مزید پرھیں:ایچ بی ایف سی ایل نجکاری میں اہم پیشرفت، پی ایم جی کنسورشیم سے معاہدہ

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ انہیں شکست دیں، سینیئر کھلاڑی ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں۔