اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو (Christiano Ronaldo)کی شادی دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد چرچ کے باہر جمع ہوئے لیکن وہاں شادی کسی اور کی نکلی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے بعد پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی سے متعلق خبریں میڈیا میں گشت کر رہی ہیں۔
گوکہ رونالڈو اور جارجینا کی جانب سے اب تک ان خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم کئی میڈیا ادارے نہ صرف رونالڈو کی شادی کی ممکنہ تاریخ بلکہ شادی کے مقام کی بھی نشاندہی کر چکے ہیں۔
گزشتہ دنوں یہ افواہ تیزی سے پھیلی کہ رونالڈو ہفتے کے روز میڈیرا میں شادی کرنے والے تھے، جس پر یقین کرتے ہوئے ان کے ہزاروں پرستار اپنے ہیرو کو دولہا کے روپ میں دیکھنے کے لیے فنچل کیتھیڈرل کے باہر جمع ہو گئے۔
مزیدپڑھیں:گوگل کی کمپیوٹر سے تصاویر بیک اپ کرنے کے طریقے میں اہم تبدیلی
کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد جب دولہا اور دلہن چرچ سے باہر نکلے تو ہزاروں شائقین کو مایوسی ہوئی، کیونکہ وہ دولہا اور دلہن رونالڈو اور جارجینا نہیں بلکہ فابیو راموس اور فاطمہ نکول کونہا ٹیکسیرا تھے، جو پرتگال کے عام شہری ہیں، جو رہتے فرانس میں ہیں لیکن اپنی شادی کے لیے آبائی ملک آئے تھے۔
دوسری جانب نو بیہاتا جوڑا اور شادی میں شریک دیگر مہمان بھی چرچ کے باہر ہزاروں افراد کا ہجوم دیکھ کر حیران رہ گیا۔
رونالڈو کی بڑی بہن، ایلما ایویرو نے بھی کیتھیڈرل کے باہر بڑے ہجوم کی فوٹیج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ خاندان کی جانب سے کوئی سرکاری اعلان نہ ہونے کے باوجود مداحوں نے شادی کی افواہوں پر کیوں یقین کیا؟
Ronaldo responds to the people gathered outside Madeira Cathedral for Ronaldo wedding 😭😭😭😭 pic.twitter.com/jQluFbA9aK
— fan (@NoodleHairCR7) August 8, 2026
رونالڈو خود اس صورتحال سے محفوظ ہوئے۔ جرنل دا میڈیرا کی طرف سے کیتھیڈرل کے باہر ہجوم کی فوٹیج پوسٹ کرنے کے بعد، پانچ بار کے بیلن ڈی آر کے فاتح نے کئی ہنستے ہوئے چہرے والے ایموجیز کے ساتھ جواب دیا۔
تاہم برطانوی اور پرتگالی میڈیا اب بھی رونالڈو اور جارجینا کی شادی سے متعلق خبر پر مصر ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فنچل کیتھیڈرل اس شادی کی تقریب کا مقام ہو سکتا ہے













پیر 10 اگست 2026 

