گوگل کی کمپیوٹر سے تصاویر بیک اپ کرنے کے طریقے میں اہم تبدیلی

Calender Icon پیر 10 اگست 2026

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل(Google) نے اعلان کیا ہے کہ 10 اگست 2026 سے کمپیوٹر پر موجود تصاویر کے بیک اپ کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کی جائے گی، کمپنی گوگل ڈرائیو کے ڈیسک ٹاپ بیک اپ اور گوگل فوٹوز کے درمیان تصاویر کی خودکار منتقلی کی سہولت ختم کر دے گی۔

یہ تبدیلی خاص طور پر ان صارفین کو متاثر کرے گی جو اپنے کمپیوٹر میں موجود تصاویر کے فولڈرز کا بیک اپ گوگل ڈرائیو کے ذریعے لیتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ یہ تصاویر خود بخود گوگل فوٹوز میں بھی ظاہر ہو جائیں گی۔

بیک اپ کا نیا طریقہ

10 اگست کے بعد صارفین کو تصاویر کا بیک اپ براہِ راست گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ کے ذریعے ترتیب دینا ہوگا، اس کیلئے گوگل فوٹوز کھول کر اوپر دائیں جانب موجود + بٹن پر کلک کرنا ہوگا، پھر بیک اپ فولڈرز کا آپشن منتخب کر کے مطلوبہ فولڈرز کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اس کے بعد صارف کو تصاویر کے بیک اپ کیلئے ضروری اجازت ’الاؤ‘ یا ’الاؤ آن ایوری وزِٹ‘ کے ذریعے دینی ہوگی۔

مزیدپڑھیں:پوری قیادت متفق ہے مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، سہیل آفریدی

بیک اپ خودکار طور پر جاری رہے گا لیکن اس کیلئے گوگل فوٹوز کی ویب سائٹ یا اس کی مخصوص ویب ایپ کو کھلا رکھنا ضروری ہوگا، میک صارفین کیلئے ایک اضافی پابندی بھی موجود ہے، گوگل فوٹوز ایپل کی فوٹوز لائبریری کا براہِ راست خودکار بیک اپ نہیں لے سکے گا۔

ایسے صارفین کو پہلے اپنی تصاویر کو آئی کلاؤڈ کے ذریعے سنک کرنا ہوگا، جس کے بعد آئی فون یا آئی پیڈ پر گوگل فوٹوز ایپ استعمال کر کے انہیں گوگل فوٹوز میں محفوظ کیا جا سکے گا۔