آزاد کشمیر : پیپلزپارٹی نے حکومت سازی روکنے کی پوری تیاری کرلی

Calender Icon پیر 17 اگست 2026

پاکستان پیپلزپارٹی(Pakistan Peoples Party) نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کے لیے باقاعدہ پٹیشن تیار کرلی۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے خلاف پٹیشن لیگل ٹیم نے تیار کی جس کی منظوری پی پی قیادت نے دی جلد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پٹیشن آئندہ 48 گھنٹوں میں دائر ہوگی، جس میں حکومت سازی سے روکنے کے لیے عدالت سے حکم امتناع کی درخواست کی جائے گی۔

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی پٹیشن میں پی پی آزاد کشمیر ایوان کی تکمیل تک حکومت سازی روکنے کی درخواست اور پیپلزپارٹی پونچھ ڈویژن کے بقیہ دو اضلاع میں الیکشن کے انعقاد کا مطالبہ کرے گی۔

مزیدپڑھیں:نواز شریف کی آزاد کشمیر حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع میں الیکشن کے بغیر آزاد کشمیر اسمبلی نامکمل اور حکومت سازی غیر آئینی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی پی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فریال تالپور کی زیرِ صدارت زرداری ہاؤس میں ہوا تھا جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیا جائے گا۔